۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب اللہ ڈرون

حوزہ/ مستقبل کی ممکنہ جنگ میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ڈرون طیاروں سے اسرائیل کو شدید تشویش لاحق۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایک عبرانی چینل نے صیہونی حکام کے مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ مزاحمتی محاذ کی ممکنہ جنگ اور انصار اللہ کے توسط ڈرون استعمال کرنے کے امکان کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی ہے۔

اطلاع کے مطابق، صیہونی حکومت کے فوجی حکام کو اس وقت لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ کریش گیس فیلڈ اور صیہونی حکومت کی طرف سے اس میں ڈریلنگ کے سلسلے میں اختلاف ہے اور امکان ہے کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ ایک نئی جنگ شروع کر سکتے ہیں۔ اعلان میں , Channel-I24 نے باخبر اسرائیلی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب مستقبل قریب میں تنظیم "حزب اللہ لبنان" کے ساتھ فوجی تصادم کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا اور ساتھ ہی ساتھ یمنی ڈرونز استعمال کو بھی ممکن قرار دیتا ہے۔

با خبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایران، حزب اللہ کے ذریعے میدانی جنگ میں تل ابیب کو زبردست دھچکا پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کو درپیش حقیقی خطرہ یمن میں پوشیدہ ہے اور انصار اللہ کی طرف سے حزب اللہ کے ساتھ مل کر اسرائیل کو نشانہ بنانے کا امکان ایک حقیقت بن گیا ہے۔

صیہونی ریزرو فورسز کے کمانڈر اموس یادلین نے گزشتہ پیر کے روز ایک مضمون میں لکھا تھا کہ حکومت کو حزب اللہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی تصادم کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

"اموس یادلین" نے کہا کہ حزب اللہ کی دھمکیاں کھوکھلی نہیں ہیں اور ہمیں ان دھمکیوں کے بعد عملی اقدام کا انتظار کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کریش گیس فیلڈ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر تین ڈرون بھیجنے میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کا حوالہ دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .